تربیت ایسے بھی ہوا کرتی ہے
🏠 تربیت ایسے بھی ہوا کرتی ہے ✍مریم جمیلہ( جالنہ ) "ابا جان! آپ کے ہاتھ کتنے سخت اور کھردرے ہوگئے ہیں لائیں میں اس پر تیل کی مالش کردیتی ہوں۔" ننھی فاخرہ اپنے والد کے ہاتھوں کو سہلاتے ہوئے کہ رہی تھی۔۔امتیاز انور اپنی بچی کی پیاری باتوں سے جھوم اٹھا اس نے اسے گود میں اٹھالیا اور فرط محبت میں کہنے لگا"میری پیاری بچی اپنے ہاتھوں سے محنت و مشقت سے حاصل ہونے والی کمائی انسان کی بہترین کمائی ہوتی ہے۔۔اور رزق حلال کمانا تو عین عبادت ہے جس میں ہمیں اللہ کی رضا کے ساتھ ساتھ اسکی رحمت و برکت بھی نصیب ہوتی ہے۔۔اسی کا نتیجہ ہے کہ اللہ نے مجھے تمہاری طرح پیاری اور صالح اولاد عطا کی ہے۔۔ اچھا میری بچی مجھے کام کے لئے دیر ہورہی ہے اب میں نکلتا ہوں۔۔"اس نے فاخرہ منیر اور زنیرہ تینوں بچوں کی پیشانی پر بوسہ دیا اور اہل خانہ کو خدا حافظ کہ کر کام پر نکل گیا۔۔۔ شوہر کو کام پر رخصت کرنے کے بعد سمیہ اپنے بچوں کی جانب متوجہ ہوئی اور کہنے لگی" چلو بچوں وضو کرکے تیار ہو جاو عربی ٹیوشن کے بچے اب آتے ہی ہوگے۔۔منیر کل جو سورہ مع ترجمہ حفظ کرنے کے لئے دیا گیا تھا وہ تم نے...