جذبہء خیر
جذبہء خیر تحریر:مریم جمیلہ امی جان میں کل اسکول جاونگا کتنا مزہ آئے گا!مجھے بہت خوشی ہورہی ہے پورے دو مہینے کی چھٹیوں کے بعد میرا اسکول آخر کھل ہی گیا مجھے میرے ٹیچرس اور دوستوں کی بہت یادآرہی ہے۔۔عابد ایک ہی سانس میں بنا رکےمسلسل بول رہا تھا اسکا پھول جیسا معصوم چہرہ خوشی سے دمک رہا تھا۔۔اسکی ماں اپنے پیارے بچے کو یوں خوش ہوتا دیکھ مسکرارہی تھی اس نے اپنے بچے کو قریب کیا اور اسکی پیشانی پہ بوسہ دیتے ہوئے کہا"میرا شیر بیٹا بڑا ہونہار ہے پڑھائی میں ہمیشہ اول درجہ پاتا ہے اللہ تمہیں یوں ہی سرخروئی و کامیابی عطاکرے تاعمر خوشیاں نصیب ہو۔۔(آمین)اچھا بیٹے تم نے اسکول کی مکمل تیاری تو کرلی نا؟" "ہاں امی جان!میں نے اپنے اسکول بیگ میں کاپیاں کتابیں اور ساری ضروری اشیاء ترتیب سے جمع کردی ہیں۔یہ دیکھئے اپنے یونیفارم کو پریس بھی کرلیا ہوں۔"اس نے ٹیبل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا۔ "بیٹے تم نے جوتے پالش نہیں کئے؟" اسکی ماں نے جوتوں کی طرف دیکھ کر کہا۔ عابد نے اپنی ماں کے گلے میں بانہیں ڈالتے ہوئے کہاں "امی جان مجھے نئے جوتے دلائیے نا میں ایک سال سے اسے استعما...