یہ دنیا دارالامتحان ہے۔۔
یہ دنیا دارالامتحان ہے۔ تحریر:مریم جمیلہ زندگی کے ہر موڑ پر آزمائشیں ہمارا استقبال کرتی نظر آتی ہیں۔چاہے دولت کی فراوانی ہو یا تنگ دستی و بدحالی، کاروبار میں منافع ہو یا نقصان کا خمیازہ بھگتنا پڑے،عزیز واقارب کا ساتھ میسر آئے یا انکی جدائی کا غم برداشت کرنا پڑے۔ایسے میں ایک بندہ مومن کےلئےقرآن کی آیتیں ایمان میں اضافے کا سبب بنتی ہیں۔وہ کامل یقین کی کیفیت اپنے دل میں محسوس کرتا ہے۔ایمان کے دعوے کے ساتھ آزمائش کا آنا یقینی ہے۔حقیقت بھی یہی ہے کہ جنت کا راستہ ان کٹھن مرحلوں سے ان آزمائشوں سے ہوکر گزرتا ہے۔ان آزمائشوں پر صبر کرنے والوں کے لئے کلام ربانی بشارتیں پیش کرتا ہے۔انکے مقابلے کے لئے طاقت وہمت صبر واستقامت ان ہی آیتوں اور توفیق الٰہی سے نصیب ہوا کرتی ہیں۔ذکر الہٰی، صبر و شکر خداوندی دلوں کو جلا بخشتی ہے۔سکون و طمانیت قلب نصیب ہوتاہے۔اللہ اپنے صابربندوں کو آزمائش میں مبتلا کرکے انکے گناہوں کو بخش دیتا ہے جنت میں انکے لئے بالا خانے تیار کئے جاتے ہیں۔درجات کی بلندی گناہوں کی بخشش سخت آزمائش پر صبر کرنے سے ہی نصیب ہوا کرتی ہیے۔وہ اللہ ہی ہے ...