اشاعتیں

جذبہء خیر

تصویر
جذبہء خیر تحریر:مریم جمیلہ        امی جان میں کل اسکول جاونگا کتنا مزہ آئے گا!مجھے بہت خوشی ہورہی ہے پورے دو مہینے کی چھٹیوں کے بعد میرا اسکول آخر کھل ہی گیا مجھے میرے ٹیچرس اور دوستوں کی بہت یادآرہی ہے۔۔عابد ایک ہی سانس میں بنا رکےمسلسل بول رہا تھا اسکا پھول جیسا معصوم چہرہ خوشی سے دمک رہا تھا۔۔اسکی ماں اپنے پیارے بچے کو یوں خوش ہوتا دیکھ مسکرارہی تھی اس نے اپنے بچے کو قریب کیا اور اسکی پیشانی پہ بوسہ دیتے ہوئے کہا"میرا شیر بیٹا بڑا ہونہار ہے پڑھائی میں ہمیشہ اول درجہ پاتا ہے اللہ تمہیں یوں ہی سرخروئی و کامیابی عطاکرے تاعمر خوشیاں نصیب ہو۔۔(آمین)اچھا بیٹے تم نے اسکول کی مکمل تیاری تو کرلی نا؟" "ہاں امی جان!میں نے اپنے اسکول بیگ میں کاپیاں کتابیں اور ساری ضروری اشیاء ترتیب سے جمع کردی ہیں۔یہ دیکھئے اپنے یونیفارم کو پریس بھی کرلیا ہوں۔"اس نے ٹیبل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا۔ "بیٹے تم نے جوتے پالش نہیں کئے؟" اسکی ماں نے جوتوں کی طرف دیکھ کر کہا۔ عابد نے اپنی ماں کے گلے میں بانہیں ڈالتے ہوئے کہاں "امی جان مجھے نئے جوتے دلائیے نا میں ایک سال سے اسے استعما...

میرا فرض

تصویر
 میرا فرض تحریر:مریم جمیلہ    "میرا فرض مجھے یہ سب کرنا سکھاتا ہے۔میں اپنی ذات میں بہت ساری خوبیوں کو محسوس کرتی ہوں جب اپنے فرض کو بحسن وخوبی نبھاتی ہوں۔تمہیں پتہ ہے میں نےکس مقصد کے پیش نظر اس شعبے کو اپنایا ہے؟؟" "مجھے تو تم واقعی اول درجے کی بے وقوف لگتی ہو۔۔ارے ہم نے اس مقام تک پہنچنے کے لئے ڈھیر سارا پیسہ خرچ کیا ہے۔اب اسکی وصولی کا وقت ہے اور تم۔۔!!تعجب ہے یار۔۔" "راحیلہ تم ان باتوں کو شاید نہیں سمجھ سکوگی اس مخصوص ماحول میں تمہاری تربیت نہیں ہوئی میں نے بچپن سے خواب دیکھا تھا کہ ایسا پیشہ اختیار کرونگی کہ میں غریبوں کے کام آسکوں خدمت خلق کے فرائض انجام دے سکوں۔۔تمہیں یاد ہے مولوی صاحب نے بچپن میں ہمیں ایک حدیث سکھائی تھی۔۔تم میں بہترین ہے وہ شخص جو لوگوں کے لئے نفع بخش ہے۔بس یوں سمجھ لو میں ان بہترین لوگوں میں شامل ہونا چاہتی ہوں۔ایسے بے سہارا غریب مریضوں کی خدمت کرکے مجھے بہت خوشی محسوس ہوتی ہے دلی سکون نصیب ہوتا ہے۔لوگ دل کے سکون کے لئے لاکھوں روپیہ خرچ کرتے ہیں اور یہ مجھے مفت میں مل رہا ہے تو میں اسے آخر کیوں چھوڑوں؟؟" ٹھیک ہے بابا لیکن جب کوئی...

یہ دنیا دارالامتحان ہے۔۔

تصویر
  یہ دنیا دارالامتحان ہے۔ تحریر:مریم جمیلہ        زندگی کے ہر موڑ پر آزمائشیں ہمارا استقبال کرتی نظر آتی ہیں۔چاہے دولت کی فراوانی ہو یا تنگ دستی و بدحالی، کاروبار میں منافع ہو یا نقصان کا خمیازہ بھگتنا پڑے،عزیز واقارب کا ساتھ میسر آئے یا انکی جدائی کا غم برداشت کرنا پڑے۔ایسے میں ایک بندہ مومن کےلئےقرآن کی آیتیں ایمان میں اضافے کا سبب بنتی ہیں۔وہ کامل یقین کی کیفیت اپنے دل میں محسوس کرتا ہے۔ایمان کے دعوے کے ساتھ آزمائش کا آنا یقینی ہے۔حقیقت  بھی یہی ہے کہ جنت کا راستہ ان کٹھن مرحلوں سے ان آزمائشوں سے ہوکر گزرتا ہے۔ان آزمائشوں پر صبر کرنے والوں کے لئے کلام ربانی بشارتیں پیش کرتا ہے۔انکے مقابلے کے لئے طاقت وہمت صبر واستقامت ان ہی آیتوں اور توفیق الٰہی سے نصیب ہوا کرتی ہیں۔ذکر الہٰی، صبر و شکر خداوندی دلوں کو جلا بخشتی ہے۔سکون و طمانیت قلب نصیب ہوتاہے۔اللہ اپنے صابربندوں کو آزمائش میں مبتلا کرکے انکے گناہوں کو بخش دیتا ہے جنت میں انکے لئے بالا خانے تیار کئے جاتے ہیں۔درجات کی بلندی گناہوں کی بخشش سخت آزمائش پر صبر کرنے سے ہی نصیب ہوا کرتی ہیے۔وہ اللہ ہی ہے ...

عقیقہ مسنونہ

تصویر
           عقیقہ مسنونہ  ✍مریم جمیلہ  رات کے تقریباً نو بج رہے تھے وہ معصوم اپنے ذہن پر دکھوں کا انبار لئے آنکھوں میں دن کے بدل جانے کی یاس و امید جگائے سڑک کے ایک کنارے اپنی سوچ میں گم چلا جارہا تھا۔۔"امی مجھے بہت بھوک لگی ہے۔"گھر میں کچھ کھانے کو ہوتا تو اسکی ماں اسے کھلادیتی لیکن دوپہر میں ہی ایک سوکھی روٹی بچی تھی جو اسکی ماں نے خود بھوکی رہ کر اسے دے دی تھی۔۔آج کا دوسرا دن تھا گھر میں چولھا نہیں جلا تھا۔۔جب سے اسکے بابا اس دار فانی سے رخصت ہوئے تھےانکی زندگی بڑی تنگ ہوگئی تھی۔۔آئے دن فاقہ کشی کی نوبت آن پڑتی۔۔رشتہ دار اب غیر لگنے لگے تھے کوئی انکا پرسان حال نہ تھا۔۔گذراوقات کے لئےاسکی ماں نے اب لوگوں کے یہاں کام کرنا شروع کردیا تھا۔۔دو روز سے طبیعت خراب تھی وہ کام پر نہ جاسکی؛جب کام نہیں ہوتا تو گھر میں کھانا بھی نہیں بنتا۔۔ اب وہ ایک گلی میں داخل ہوا جس میں ایک گھر کے سامنے خوبصورت شامیانہ لگا ہوا تھا بڑے بڑے لوگ خوبصورت لباس میں ملبوس نظر آرہے تھے۔۔انکے چہرے کی چمک انکی خوشحال زندگی کی ترجمانی کررہی تھی۔۔ان کے درمیان ایک خوبصورت بچہ شیروانی...

تربیت ‏ایسے ‏بھی ‏ہوا ‏کرتی ‏ہے

تصویر
🏠 تربیت ایسے بھی ہوا کرتی ہے  ✍مریم جمیلہ( جالنہ )     "ابا جان! آپ کے ہاتھ کتنے سخت اور کھردرے ہوگئے ہیں لائیں میں اس پر تیل کی مالش کردیتی ہوں۔" ننھی فاخرہ اپنے والد کے ہاتھوں کو سہلاتے ہوئے کہ رہی تھی۔۔امتیاز انور اپنی بچی کی پیاری باتوں سے جھوم اٹھا اس نے اسے گود میں اٹھالیا اور فرط محبت میں کہنے لگا"میری پیاری بچی اپنے ہاتھوں سے محنت و مشقت سے حاصل ہونے والی کمائی انسان کی بہترین کمائی ہوتی ہے۔۔اور رزق حلال کمانا تو عین عبادت ہے جس میں ہمیں اللہ کی رضا کے ساتھ ساتھ اسکی رحمت و برکت بھی نصیب ہوتی ہے۔۔اسی کا نتیجہ ہے کہ اللہ نے مجھے تمہاری طرح پیاری اور صالح اولاد عطا کی ہے۔۔ اچھا میری بچی مجھے کام کے لئے دیر ہورہی ہے اب میں نکلتا ہوں۔۔"اس نے فاخرہ منیر اور زنیرہ تینوں بچوں کی پیشانی پر بوسہ دیا اور اہل خانہ کو خدا حافظ کہ کر کام پر نکل گیا۔۔۔ شوہر کو کام پر رخصت کرنے کے بعد سمیہ اپنے بچوں کی جانب متوجہ ہوئی اور کہنے لگی" چلو بچوں وضو کرکے تیار ہو جاو عربی ٹیوشن کے بچے اب آتے ہی ہوگے۔۔منیر کل جو سورہ مع ترجمہ حفظ کرنے کے لئے دیا گیا تھا وہ تم نے...

مسلم خواتین سے اسلام کے مطالبات

تصویر
💫مسلم خواتین سے اسلام کے مطالبات 💫 💫حاصل مطالعہ💫 🖊️شمامہ ابتسام مصنف: مولانا سید ابو اعلیٰ مودودی       شہر لاہور کی جماعت اسلامی کی رکن اور ہمدرد خواتین کے ایک اجتماع عام میں مولانا ایک تقریر فرمائی تھی        مولانا نے اپنی کتاب کے شروعات میں خدا کی تعریف میں کہا ہے کہ تعریف اس خدا کی جو ساری کائنات کا اور اس کے رہنے والوں کا خالق، مالک، رازق اور نگہبان ہے اور ہمیں میں عقل عطا کی، صحیح اور غلط کی سمجھدی، بھلے اور برے کی تمیز بخشی، انسان کی رہنمائی کے لیے اپنی کتاب نازل کی اور اپنے رسول بھیجے اور درود و سلام ہو اللہ کے ان نیک بندوں پر جنہوں نے نے انسان کو زندگی بسر کرنے کا سیدھا راستہ دکھایا پاکیزہ اخلاقی تعلیم دی        جس دنیا میں ہم رہتے ہیں یا جسے ہم دنیا اسلام کے نام سے موسوم کرتے ہیں اس کو مولانا نے ایک چڑیا گھر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح ایک چڑیا گھر میں مختلف قسم کے جانور ہوتے ہیں جن میں کوئی چیز اس کے سوا مشترک نہیں ہوتی کہ سب ایک چڑیا گھر میں رہتے ہیں تقریبا ایسا ہی آل مسلمانوں کی دنیا کا بھی ہے جس م...

💫 ‎*دعوت* *اسلامی* *میں* *خواتین* *کا* *حصہ* ‏💫

تصویر
دعوت اسلامی میں خواتین کاحصہ ✨حاصل مطالعہ ✨      ✍🏻جویریہ ترنم  مصنف : مولانا سید ابوالاعلی مودودی  اسے تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔  👈🏻 مولانا کی تقریر  👈🏻 ہدایات  👈🏻 سوالات و جوابات  🔹 مولانا کی تقریر :            یہ تقریر مولانا نے ٹونک کے اجتماع میں خواتین کے روبرو فرماٸ تھی ۔  اسمیں انھوں نے خوشی کا اظہار کیا کیونکہ خواتین میں اسلامی تحریک مقبول ہورہی ہے اور خواتین نے دعوت کو پھیلانے کا حلقہ منظم کر لیا ہے ۔  مولانا نے کہا ہے کہ دعوت کے کاموں اور تعاون میں جتنی مردوں کی ضرورت ہے اتنی ہی عورتوں کی ہے ۔ جس طرح گاڑی کے دو پہیوں میں سے ایک پہیہ ساتھ نہ دے تو گاڑی نہیں چل سکتی ۔ اسی طرح انسان کی اجتماعی زندگی کا نظام بھی ٹھیک نہیں چل سکتا جب تک کہ مردوں کے ساتھ عورتیں بھی برابر کا حصہ نہ لیں ۔ اسلام جس خدا کی بندگی کی طرف بلاتا ہے وہ عورتوں اور مردوں کے لیۓ ہے ۔ خدا کی خوشنودی کی کوشش جس نے کی وہ نجات پاگیا ۔ اسلیۓ اسلام کا تقاضا یہ ہے کہ عورتوں اور مردوں کو اپنی اپنی نجات کی فکر ...