"تیری نگاہ عبرت کی نگاہ ہو۔۔۔۔"

"تیری نگاہ عبرت کی نگاہ ہو۔۔۔۔"
——————————— 
(مریم جمیلہ  (جالنہ
      بارش کی ننھی بوندیں پیاسی زمین پر گر کر اسے سیراب کررہی تھیں آسمان میں ہر طرف کالی گھٹائیں چھائی ہوئی تھی ایسا لگ رہا تھا آسمان نے گویا کالی چادر اوڑھ لی ہو۔۔
میں اس حسین رات کی سیاہی میں پر لطف موسم کا مزہ لوٹ رہی تھی بارش میں بھیگنے کا ایک اپنا ہی مزہ ہوتا ہے اس خیال کے آتے ہی میرے اندر ایک جھرجھری سی پیدا ہوئی اور میں تیزی سے دروازے کی طرف لپکی اور بھیگنے کے لئے صحن میں آگئی  موسم بہت خوبصورت تھا ہر طرف بارش کا میٹھا سا نغمہ گونج رہا تھا ٹھنڈی ہوا کے جھونکے میرے وجود کو تازگی بخش رہے تھے۔۔۔
ابھی میں پوری طرح لطف اندوز ہونے نہ پائی تھی کہ دفعتاً ایک ننھی بوند میرے قریب آگری وہ درد سے کراہ رہی تھی۔۔۔۔میں اسے بغور دیکھنے لگی یوں لگا جیسے وہ مجھ سے کچھ کہنا چاہتی ہے۔۔۔میں اس کو سننے کے لئے اس کے اور قریب گئی تو وہ مجھ سے ترپتے ہوئے انداز میں گویا ہوئی:"تمہارے پاس بھی تو حق کا آب حیات موجود ہے۔۔۔گمراہ انسانیت حق کی پیاسی ہے۔۔۔انسان کو انسان بنانا انھیں راہ راست دکھانا تمہارا مقصد وجود ہے اورتم؟؟؟ افسوس تم نے اپنے فرض منصبی،نصب العین اور مقصد حیات کو فراموش کردیا ہے تم نے اپنی نگاہیں نشاط حاظر پر جمادی ہے۔۔تمہارے دل میں نہ تو آخرت کا خوف ہے اور نہ ہی  احتساب کا ڈر۔۔۔ذرا سوچو! تو سہی کیا جواب دو گی تم اپنے خالق و مالک کو؟؟ تم مجھ سے لطف اندوز ہورہی ہو۔۔۔میرا وجود تمہارے لئے سکون و مسرت کا باعث بن   گیا ہے۔۔۔ارے!! مجھے عبرت کی نگاہ سے دیکھو! میرے انجام سے کچھ تو نصیحت پکڑو۔۔۔میرا مقصد وجود مردہ زمین کو جلا بخشنا اور اسے سیراب کرنا ہے اور دیکھو! میں اسی میں اپنی جان دے دیتی ہوں۔۔۔میری ان باتوں کو بھول مت جانا میری قربانی یاد رکھنا۔۔۔"اسکی سانسیں اکھڑنے لگی وہ الوداعیہ کلمات کہ کر میرے سامنے زمین میں جذب ہوگئی۔۔۔میں یونہی دیر تک اسکی باتوں پر غور کرتی رہ گئی۔۔۔۔۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

🌷شادی کا رقعہ🌷

حاصل مطالعہ خطبا ت حصہ اول( حقیقت ایمان)

بناؤ ‏اور ‏بگاڑ ‏