جدید چیلینجز اور اہل علم خواتین کی علمی تیاری

جدید چیلینجز اور اہل علم خواتین کی علمی تیاری

ازقلم  
عالیہ خانم🔷️

محبت مجھے ان جوانوں سے ہے✍🏻

ستاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند


محترم بہنوں!!! 
*ہم جس دور سے تعلق رکھتے ہیں ہیں وہ جدیدیت   اور مابعد جدیدیت کا دور ہے آج انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بے انتہا ترقی نے دنیا کو ایک گلوبل ولیج میں تبدیل کر دیا ہے پوری دنیا گویا کہ آپ کے مٹھی میں ہیں آپ کی انگلیوں کے پوروں کی ہلکی سی جنبش کسی بھی موضوع کی معلومات آپ کے سامنے پیش کر دیتی ہے۔ دور جدید کا یہ سب سے بڑا چیلنج ہے کہ زمانہ آپ کی سوچ سے بھی زیادہ تیز رفتار ہو چکا ہے اس تیز رفتاری کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں بھی نہ صرف صرف اس سے واقفیت حاصل کرنے کی ضرورت ہے ہے بلکہ کہ اپنے آپ  کو ان جدید علوم سے لیس کر کے کے زمانے کا مقابلہ کرنا پڑے گا۔*

*آج میڈیا کے ساتھ ساتھ  ایک اور میدان کھل چکا ہے  وہ سوشل میڈیا کا میدان۔ یوں تو ہمارے ملک کے پس منظر میں اور بھی بہت سے چیلنجز ہمارے سامنے درپیش ہے مثلا ہمارے ملک کو غربت اور بے روزگاری کا ایک اہم مسئلہ ہے ہمارے ملک کی 60 فیصد آبادی سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں بے روزگاری کا مسئلہ  ہے لیکن اس سے بھی بڑا چیلنج جو پچھلے کچھ برسوں میں میں بہت شدت اختیار کر چکا ہے وہ فرقہ پرستی کا۔ ذات پات اور مذہب کے نام  پر جو نفرت پیدا کی گئی  ہے وہ اب اس انتہا کو پہنچ چکی ہے کہ جانوروں کی حفاظت کے نام پر انسانوں کو کھلے عام قتل کیا جا رہا ہے اس نفرت کے ماحول کو ختم کرنے کے لیے کرنا ہمارے لئے ایک بہت بڑا اور وقت کا اہم چیلنج ہے ورنہ یہ یہ آگ مزید پھیل کر اس پورے گلستان کو خاک کر دے گی فرقہ پرست چند مٹھی بھر لوگ ہیں جو اس ماحول کو خراب کر رہے ہیں اپنے نظریات پھیلانے کے لیے وہ جس طرح جدید ذرائع اور ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے  ہیں ہمیں بھی ٹھیک اسی طرح اس چیز کا مقابلہ کرنا ہوگا اور امن و شانتی، سدبھاونا کو بڑھانے کے لئے لیے سوشل میڈیا کو ہی ہتھیار بنانا ہوگا یہ اہل خواتین کی اہم ذمہ داری ہے۔*

*عزیزات!!!*
*یوں تو بے شمار چیلنجز اس دور جدید میں ہمارے سامنے  ہیں لیکن ان سے مقابلہ کرنے کے لیے لئے ہمارا لائحہ عمل کیا ہونا چاہیے اس پر ہمیں غور کرنا ہے پڑھی لکھی اور تعلیم یافتہ خواتین کو ہر دو طرح سے تیار ہونا پڑے گا پہلا وہ علم ونالج سے اپنے آپ کو تیار کریں آپ کے پاس ساؤنڈ نالج یا جسے ہم پختہ علم کہہ سکتے ہیں ہونا چاہیے علمی طور پر آپ کو اپنے آپ کو بہت مضبوط کرنا ہوگا صرف سنی سنائی باتوں کے بجائے آپ کو ریسرچ اور تحقیق کا سہارا لینا ہوگا، دینی علوم میں دسترس حاصل کرنی ہوگی، قرآن اور حدیث کا گہرا مطالعہ، اسلامی تاریخ سے پوری واقفیت، سیرت رسول اور صحابہ کے حالات سے ہم آہنگی، اسلامی شریعت اور فقہ پر دسترس۔ یہ سب آپ کے ذہن میں روشن ہونا چاہیے اسی کے ساتھ دور جدید کے علوم اور خاص طور سے مختلف زبانوں میں اظہار خیال کی حد تک واقفیت تاکہ آپ ان لوگوں تک بھی اپنا پیغام پہنچا سکے جو آپ کی اپنی زبان نہیں سمجھ سکتے۔*
*اپنی  علاقائی زبان سے تو   سبھی اچھی طرح واقف ہوتے ہیں  لیکن  اسی کے ساتھ پڑھی لکھی ایجوکیٹڈ خواتین کے سامنے اپنی بات رکھنے کے لئے ہمیں انگریزی بھی سیکھنی ہوگی۔ ساتھ ہی ساتھ حالات حاضرہ سے اچھی طرح واقفیت ہونی چاہیے آپ کے ملک میں، آپ کی ریاست میں آپ کے سماج، میں اور پوری دنیا بھر میں کیا ٹرینڈ چل رہا ہے موجودہ حالات کیسے ہیں کون سا موضوع آج ہمارے سماج میں زیر بحث ہے اس کا علم ہونا چاہیے چاہئے اسکے لیے آپ کو مطالعہ کرنا چاہیے، tv نیوز دیکھنی چاہیے, اسی کے ساتھ ساتھ جدید علوم اور سائنس اور ٹیکنالوجی کی بنیادی معلومات حاصل کریں اس کے لیے اسلامی  ورکشاپ اور سیمینار سے بھر پور استفادہ حاصل کریں،   ہمیں ہر حال میں    ٹرینڈ ہوناہے  تاکہ جدید چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ہم اپنے آپ کو تیار کرسکیں۔  علمی تیاری کے ساتھ ساتھ ٹریننگ اور تربیت  بھی بہت ضروری  ہے ہمیں۔ کمپیوٹر چلانا چاہیے موبائل کو اچھے طریقے سے استعمال کرنا آنا چاہیے سوشل میڈیا social media کیا ہے, E-ma,what's app, Twitter  کس طرح کام کرتے ہیں اس کی جانکاری ہونی چاہئے  ہم میں سے کچھ خواتین اس حد تک ٹرینڈ ہو کہ وہ الیکٹرانک میڈیا اور ٹی وی ڈیبیٹ میں حصہ لینے کے قابل ہوں، کچھ خواتین اخبارات میں مضامین اور مراسلے لکھنے کے قابل ہوں*۔

 *دور جدید میں باطل کا مقابلہ کرنے کے لیے اس ہتھیار کا استعمال ضروری ہے جس کا استعمال سے باطل قوتیں بہت تیزی سے سماج پر اثر انداز ہورہی ہے۔اپنی صلاحیتوں کو فروغ دیجئے اور اسے  اللہ کی راہ میں صرف کیجیے۔*

 *آخر میں اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ دور جدید کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمارے اندر صلاحیت پیدا کر دے۔*

     *آمین یارب العالمین*

🤲دعاؤں کی درخواست
ازقلم۔۔۔۔✍
عالیہ خانم

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

🌷شادی کا رقعہ🌷

حاصل مطالعہ خطبا ت حصہ اول( حقیقت ایمان)

بناؤ ‏اور ‏بگاڑ ‏