وہ جنکی زندگی قران نے بدل دی
تحریر :سارہ فردوس عنبڑ
قرآن جو پوری انسانیت کے لیے ہدایت کا ذریعہ ہے ۔ زندگی کی سچائی ہے اللہ تعالی جسے چاہتا ہے اس قمتی ہدایت سے نوازتا ہے اور جس نے دل میں سچائی کی تلاش کرنے کا اور اسے ماننے کا ارادہ کر لیا ہو نیت کر لی ہو اورجو ہمیشہ سچ کیا ہے اسے جاننے کی جدوجہد میں لگے رہتے ہیں وہ لوگ جلد ہی ہدایت پا لیتے ہیں
اور اسی طرح کی ہدایت اور انعام سے اللہ تعالی نے محمد ضیاء الرحمن اعظمی صاحب کو نوازا
آپ سن1943 میں اتر پردیش کے کے ایک ہندو پریوار میں پیدا ہوئے ہائی اسکول کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد آپ نے اسلام قبول کیا ۔۔
*آپ کا اسلام قبول کرنا*
آپ کو ایک مرتبہ دین حق کتاب پڑھنے کا موقع ملا جب آپ نے کتاب میں اس آیت کو پڑھا
*اِنَّ الدِّیۡنَ عِنۡدَ اللّٰہِ الۡاِسۡلَامُ*
*اللہ کے نزدیک دین صرف اسلام ہے*
جب آپ نے اس آیت کو پڑھا تو آپ کو لگا کہ اللہ کے نزدیک اسلام ہی سب کچھ ہے اور دوسری طرف گیتا اور ہندو دھرم کی الگ الگ کتابیں کہتی ہے تم کسی بھی راستے سے آؤ پر آنا تو میرے پاس ہی ہے یعنی (بھگوان کے) کسی کی بھی عبادت کرو پہنچو گے میرے پاس ہی اور ایک طرف قرآن کہتا ہے اللہ کے نزدیک دین صرف اسلام ہے یہاں سے آپ نے مطالعہ کرنا شروع کیا ایک طرف آپ علماؤں سے ملتے ان سے اسلام کے تعلق سے سوالات کرتے دوسری طرف آپ پنڈتوں سے ملتے اور ہندو دھرم کے بارے میں میں سوالات کرتے
آپ کا مقصد اسلام کی تعلیم اس لیے حاصل کرنا تھا کہ آپ اسلام کے خلاف لکھ سکے یا بول سکے اس کی تردید کر سکے پر جب آپ ہندو دھرم کے تعلق سے پنڈتوں سے سوال کرتے ہسٹری کے بارے میں پوچھتے تو پنڈتوں کے پاس اس کا کوئی جواب نہ ہوتا آپ کے دماغ میں بس یہی بات چلتی رہی چھ سات مہینے کے بعد آپ کو قرآن ملا جسکا ترجمہ ہندی میں تھا آپ نے قرآن کا مطالعہ کیا حقیقت کو جانا اسلام کو جانا اور 16 سال کی عمر میں آپ نے اسلام قبول کرلیا اس کے بعد آپ کو بہت ساری آزمائشوں سے گزرنا پڑا لوگ آپ کی جان کے دشمن ہوگئے اور آپ نے یوپی چھوڑ دیا۔۔
*اسلام قبول کرنے کے بعد*
اسلام قبول کرنے کے بعد آپ ڈاکٹر انجینئر ٹیچر وغیرہ بھی بن سکتے تھے لیکن آپ نے نے دین کی راہ میں کام کرنا پسند کیا آپ نے عربی سیکھی اور آپ نے 1966 میں مولوی فاضل کی ڈگری حاصل کی سن 1970 میں آپ نے اسلامی وشو و دھیالے مدینہ منورہ اسلامی قانون میں بی اے کیا۔ الازہر وشو ودھیالے کاہنہ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی
آپ نے اپنی قلم کے زریعے بہت ساری کتابیں شائع کی جو بہت زدہ مشہور ہے ۔۔
جو اللہ سے محبت کرتا ہے اللہ تعالیٰ اسکے بےحد قریب ہوجاتا ہے اور اُسے ایمان کی روشنی سے نوازتا ہے
بیشک قرآن ہمارا رہبر ہے ۔۔۔

Masha allah.. Bht hi zabardast aur ek achhi sabaq amoz waqiya hmko padhne mila
جواب دیںحذف کریںJaha hindu ne search krke allah ko pehchana.. Hmare pas phle se har chiz maujud hai hmko chahiye iska mutalla kare aur quran ko apnaa rehbar banaye..